25 اپریل 2014 - 13:52
ڈرائیونگ کے جرم میں سعودی خاتون کو قید کی سزا

سعودی عرب میں ایک خاتون کو ڈرائیونگ کرنے کےجرم میں آٹھ مہینے قید کی سزاسنائی گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق ریاض کی کرمنل کورٹ نے آج ایک سعودی خاتون کو گاڑی چلانے کے جرم میں آٹھ سال کی جیل اور ایک سو پچاس کوڑے لگائے جانے کی سزا کا حکم جاری کیا ہے۔
کورٹ نے اپنے فیصلے میں تاکید کی ہے کہ مبینہ مجرم خاتون کو ڈیڑھ سوکوڑے مارے جانے کے حکم پر پولیس کے سامنے عمل درآمد کیاجائے، سعودی معاشرے میں خواتین کومختلف پابندیوں کا سامنا ہے۔
واضح ہو کہ سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کرنے، نوکری کرنے، بینک اکاؤنٹ کھولنے، بیرون ملک سفرکرنے حتی بعض آپریشن کے لئے اپنے والدین یا شوہر کی اجازت ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲